Shocking Video - A MAN TRIED TO BURN KABA !! WHY ?? خانہ کعبہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش
У вашего броузера проблема в совместимости с HTML5
Shocking Video - A MAN TRIED TO BURN KABA !! WHY ?? خانہ کعبہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش
گزشتہ روز ہونے والے واقعے نے تو پوری مسلم امہ کو دہلا کر رکھ دیا ہے
خانہ کعبہ طواف کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک شخص نے پٹرول چھڑک کر خانہ خدا کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پٹرول سے بھری بوتل لئے خانہ کعبہ کے پاس کھڑا ہے اور اچانک خانہ کعبہ کےاوپر لپٹے غلاف کعبہ پر یہ پٹرول پھینکنا شروع کر دیا ہے ۔ پٹرول چھڑکنے کے بعد یہ شخص حاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ کہتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے انہیں
آگے بڑھ جانے کا کہتا ہے۔ اس شخص کو خانہ کعبہ پر پٹرول پھینکتے دیکھ کر وہاں موجود معتمرین اس کو دبوچ لیتے ہیں ، اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو وہاں پر سکیورٹی اہلکار بھی پہنچ جاتے ہیں اور معتمرین کے شکنجے میں آئے اس شخص کو حراست میں لیکر حرم مکی کی حدود سے باہر لے جاتے ہیں۔ خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی گھنائونی اور مذموم حرکت کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص عرب دیہاتی لباس یعنی بدوئوں کے مخصوص لباس میں ملبوس ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا
جس کے بارے میں پتہ چلاتھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں
اور اس نے حرمِ کعبہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی